اب کوئٹہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ہیلی کاپٹر ہینگر موجود ہوگا

حکومت بلوچستان کا کوئٹہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ہیلی کاپٹر ہینگر بنانے کا فیصلہ سرکاری
ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان کے پاس سرکاری ہیلی کاپٹر کے کھڑے کرنے کے لئے ہینگر نہ ہونے کی وجہ سے حکومت بلوچستان کے دوارب دس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نئے ہیلی کاپٹر کے خراب ہونے کا خدشہ تھا جسے مد نظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان نے کوئٹہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ہیلی کاپٹر ہینگر بنانے کا فیصلہ کیا ہے
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896
اس سلسلے میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو ہینگر بنانے کے کام کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے اچھی شہرت کی حامل کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کرلی ہیں جبکہ ہیلی ہینگر بنانے کے لئے کمپنی کا انتخاب پیشکشوں کا جائزہ لینے کے بعد 6جنوری کو کیا جائے گا ۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.