واساحکام کا اقدام اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنوں کو ہی دے

ویب ڈیسک
واسا نے کوئٹہ میں پانی کے ٹینکر ز کے ریٹ مقرر کردئیے ،واسا خود اپنے ملازمین کیلئے پانی کے کم ریٹ پر ٹینکر لینے کاخواہشمند ہے ،شہریوں کیلئے نرخ مقرر کردئیے

واسا کی جانب سے ریٹ مقرر کیے گئے ہیں جن میں 1800گیلن پانی کاٹینکر 800،واسا ملازمین کیلئے 560،دو ہزار گیلن کا ٹینکر شہریوں ،سرکاری دفاتر کیلئے1000،واسا ملازمین کیلئے 700،2400گیلن کاٹینکر شہریوں کیلئے 1200،واسا ملازمین کیلئے 840روپے مقرر کیا گیا ہے

پرائیوٹ ٹینکر ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر نور محمد وردگ نے نرخ مسترد کردئیے ،

ہم اس نرخ پر عوام کوپانی فراہم کرتے ہیں جس سے عوام کوفائدہ ہو قریب ترین سپلائی ہم 700روپے فی ٹینکر مہیاکرتے ہیں واسا ریٹ مقرر کرنے کامجاز نہیں ،صدر ایسوسی ایشن

ہم سب کو یکساں ریٹ پر پانی دینگے ،ڈی سی کوئٹہ اور انتظامیہ ہمیں ریٹ دیتی ہے جس میں بجلی ،ڈیزل اور پانی وغیرہ کے اخراجات کومد نظر رکھا جاتا ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,921

شہریوں نے اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ واسا کی مثال اندھا بانٹے ریوڑیاں اپنوں کو دے کے مترادف ہے

شہریوں کے مطابق پانی وافر مقدار میں موجود ہے جو ٹینکر کے ذریعے لوگوں کو مہنگے داموں سپلائی کیا جاتا ہے جبکہ واسا کا ناقص سپلائی نظام اور لائن مینوں کی من مانیوں سے شہریوں کوپانی نہیں مل رہا ہے

شہر میں غیر قانونی ٹیوب ویلوں کی بھرما ر ہے جو شہر کا پانی بے دردی سے نکال کر شہر کوتباہی کی طرف لے جارہے ہیں جس روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں

ہر گلی اور بلڈنگ میں غیر قانونی ٹیوب ویل لگا ہوا ہے جو واسا اور واپڈ ا حکام کی نااہلی کاثبو ت ہے سابقہ دور حکومت میں صرف کلی دیبہ میں درجن سے زائد ٹیوب ویل لگائے گئے جن میں اکثر ناکام ہوئے اور عوام کا پیسا ضائع ہوگیا یہ ٹیوب ویل کسی منصوبہ بندی کے بغیر لگائے گئے جس کے باعث آج دیبہ میں زیر زمین پانی کی سطح ایک ہزار فٹ سے نیچے گر گئی ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.