بلوچستان ،محکمہ تعلیم میں ریٹائرڈ ٹیچرز کی بھرتی کسی صورت نہیں ہوگی ،مشیر تعلیم

ویب ڈیسک

صوبے میں پائی جانیوالی بیروز گاری

کااحساس ہے ،تمام آسامیوں پر ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق اہل نوجوان بھرتی کرینگے ضروری کارروائی کے بعد خالی آسامیاں مشتہر کردی جائینگی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

محکمہ طور پر ریٹائرڈ ٹیچرز کو دوبارہ کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا نہ ہی ایسا کرنے کی کوئی تجویز زیر غور ہے

خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے قابل اعتماد ٹیسٹنگ سروس کی خدمات حاصل کرکے مقامی سطح پر ٹیسٹ و انٹرویوز ہونگے جس کی صوبائی کابینہ نے منظوری دی ہے اور منٹس کے اجرا اور ضروری کارروائی کی تکمیل کے بعد جلد ہی تمام خالی آسامیاں ،اخبارات میں مشتہر کردی جائینگی ۔

مشیر تعلیم محمد خان لہڑی کے مطابق نوجوان اطمینان رکھیں ہمیں صوبے میں پائی جانیوالی بیروزگاری کا احساس ہے ذمہ دار حیثیت میں برملا طور پر واضح کرتا ہوں کہ محکمہ میں ہر سطح پر مستقل خالی آسامیوں پر ریٹائرڈ ٹیچرز کی تعیناتی کسی صورت نہیں ہوگی

دوسری جانب کمشنر نصیر آباد کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں 1896خالی آسامیوں پر ریٹائرڈ اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا جس پر شہریوں نے شدید رد عمل ظاہر کرکے اسے بیروزگاروں کیساتھ ایک مذاق قرار دیا تھا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.