نیویارک:امریکی فوجی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ

0

نیویارک : نیویارک میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 3 اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی فوجی ہیلی کاپٹرتربیتی مشق کےدوران محو پرواز تھا کہ اچانک فضا میں لڑکھڑانے لگا اور زمین پر گر کرتباہ ہو گیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے امریکی نیشنل گارڈ کے اہلکار بتائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,722

فائربریگیڈ حکام کے مطابق ریسکیو اہلکار جب جائے حادثہ پر پہنچے تو ہیلی کاپٹر کو آگ لگ چکی تھی، ایئرپورٹ ایمرجنسی سروسز کو بھی حادثے سے متعلق اطلاع کر دی گئی تھی۔ فوجی ہیلی کاپٹر آبادی سے دور گرا جس کے سبب کوئی سویلین ہلاکت نہیں ہوئی۔

نیویارک نیشنل گارڈز کے مطابق ہیلی کاپٹرگرنےکی فوری وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.