عمران خان کے دور میں صر ف کر پشن اور لا قانونیت تر قی کررہی ہے: گڈز ٹرانسپورٹ اونرز

0

لاہور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری نے کہاہے کہ عمران خان کے دور میں صر ف کر پشن اور لا قانونیت تر قی کررہی ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،غریب کو دوقت کی روٹی نہیں مل رہی، ہر طرف لوٹ مار کا بازار گرم ہے، پاکستان کی عوام مہنگا ئی کی چکی میں پس رہی ہے،اپوز یشن اور حکمران چور چور کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہارانہو ں نے حاجی محمدعارف،حاجی اظہرسراج،نعیم احمدشاہ،چوہدری گل شیروڑائچ، میاں طاہرمحمود، میاں طیب یونس، میاں محسن یونس، میاں عامرمشتاق، میاں سرمدنوید، میاں عامراکرام، عبدالرحمان وٹو و دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ حکمرانو ں نے عوام کے چہرو ں سے رو نقیں چھین لی ہیں مہنگا ئی کنٹرو ل کرنے میں حکومت مکمل طور پر بے بس نظر آ رہی ہے۔انہو ں نے کہاکہ عمران خان ملکی تاریخ میں نا کام حکمران ثا بت ہو ئے ہیں جن کا حکومتی ادارو ں پر بھی کنٹرو ل نہیں ہے ٹرانسپور ٹرز اپنے جا ئز مطا لبا ت کی منظور ی کیلئے متعدد مظاہرے اوراحتجاج کر چکے ہیں مگر آ ج بھی حکمران ہمارے جا ئز مطا لبا ت تسلیم کرنے کو تیار نہیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,658
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.