ملک بھر میں دھند کے باعث حادثات

0

اسلام آباد ملک بھر میں دھند کے باعث حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔سمبڑیال کے قریب  وزیرآباد روڈ پر دھند کے باعث ٹرک اور مزدا میں ٹکر ہو گئی جس کے باعث تین افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔ملتان میں بھی دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ وہاڑی میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,652
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.