بلوچستان میں بارشیں اور سیلاب ،لسبیلہ میں سیلاب کے باعث ایمرجنسی نافذ

0

رپورٹ ۔۔۔، نیاز شہزاد،نمائندگان بلوچستان24

بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے باعث عوام کومشکلات کاسامناکرناپڑ رہا ہے بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث ضلع لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی

قلعہ عبداللہ میں درہ کوژک پر شدید برفباری کوئٹہ چمن شاہراہ ٹریفک کیلیے بند کردی گئی شیلاباغ اور گڑنگ کے مقامات سے گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری اکثر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے شدید برفباری اور بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر گھروں کی دیواریں گرنے کی اطلاعات نقصانات کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی کنٹرول روم قائم کردیا گیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,770

ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے نواح میں کھانٹا ندی کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی گئی سیلابی صورتحال کے باعث لسبیلہ میں ایمر جنسی نافذکمشنر قلات کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن جاری ہے

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل کے مطابق بیلہ اور اوتھل میں بارشوں اور سیلابی ریلے سے درجنوں دیہات متاثر ہوئے ہیں متاثرہ علاقوں میں نقصان کاتخمینہ لگارہے ہیں ایف سی پاکستان کوسٹ گارڈز پاکستان نیوی اور ایدھی کی ریسکیو ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئیں ریسکیو آپریشن میں اسپیڈ بوٹس کشتیاں اور پاک آرمی و حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر استعمال کئے جائیں گے

ڈی سی لسبیلہ کے مطابق سیلابی ریلوں میں چاراافراد لاپتہ ہوئے ہیں

لسبیلہ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کے ریسکیو کیلئے پاک نیوی کی ٹیمیں روانہ ہوگئیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کے ریسکیو کیلئے ایدھی بحری خدمات ٹیم کراچی سے روانہ ہوگئی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.