رپوٹ۔۔۔ مدثر محمود
ملک کے دس بڑے شہروں میں پولیو وائرس کا سمپل مثبت آنے پر ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان کے کوئٹہ بلاک جس میں کوئٹہ ، پشین اور قلعہ عبداللہ شامل ہیں پولیو کی خصوصی ٹیکہ مہم جاری ہے
کوئٹہ بلاک میں پولیو وائرس کی موجودگی کے سبب اس بلاک میں آنے والے تین اضلاع کوئٹہ۔پشین اور قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی اس خصوصی مہم میں چھ لاکھ سے زائد پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ ٹیکے لگائے جائینگے
کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کے ادارے کے اعلیٰ افسر غلام سرور ناصر نے بلوچستان 24 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “کوئٹہ میں چار لاکھ چالیس ہزار، قلعہ عبداللہ میں ایک لاکھ دس ہزار اور پشین میں ایک لاکھ بیس ہزار بچوں کو پولیو کے انجکشن لگائے جانے کاہدف مقرر کیا گیا ہے پولیو وائرس کہ موجودگی کی تصدیق ہونے کی وجہ سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے
مہم کا مقصد پولیو وائرس کا خاتمہ ہے ۔مہم اٹھارہ فروری سے دو مارچ تک جاری رہے گی
انسداد پولیو مہم میں حکومت بلوچستان کے ساتھ عالمی ادارے بھی تعاون کررہے ہیں مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اقدام خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔
غلام سرور ناصر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پیدائش سے لیکر پانچ سال تک بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے ٹیکے لازمی لگوائیں