بلوچستان میں سو ڈیم پروجیکٹ پر تاحال تعمیراتی کام مکمل نہ ہو سکا

رپورٹ ۔۔۔میروائس نعیم مشوانی

پانی زندگی کا ایک اہم جزہے پانی کے بغیر انسانی زندگی کا وجود ممکن نہیں رقبے کے لحاظ سے بلوچستان کا شمار پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ میں ہوتا ہے بلوچستان کا اکثر رقبہ پہاڑ اور بنجر زمینوں پر مشتمل ہے۔

صوبہ میں سالانہ کم اوسط بارش کے وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے بلوچستان خوشک سالی کا شکار ہے اور زیر زمین پانی کی سطح کم ہوتی جا رہی ہے جس سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے دو ہزار آٹھ کو ,بلوچستان میں ایک سو ڈیم کی منصوبے بندی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

اس منصوبے کے تحت صوبہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں سو ڈیم تعمیر کرنے تھے جسے مختلف مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھا لیکن اب چھالیس ڈیموں پر تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے بیس اور ڈیموں پر کام جاری ہے جبکہ چونتیس ڈیم ابھی تک تعطل کا شکار ہیں

اس حوالے سے ایرگیشن ڈپارٹمنٹ کے سو ڈیم پروجیکٹ کے ایک نمائندے ایس ڈی او سراج نے بلوچستان 24 کو بتایا پہلے مرحلے میں بیس ڈیموں پر تعمیر کامکمل ہوا جبکہ دوسرے مرحلے میں چھبیس اور تیسری مرحلے میں مزید بیس ڈیموں پر کام کیا گیا۔

یہ ڈیم صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعمیر کیے گئے جبکہ دوسرے ڈیم تعطل کا شکار ہیں ڈیموں کی وجہ بجٹ میں کمی بتائی گئی ہے۔ان ڈیموں کے مقاصد زہر زمین پانی کا سطح کو بحال کرنے سمیت زرعی مقاصد حاصل کرنے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.