گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سج گیا، میچ کوہ پیماء محمد علی سدپارہ کے نام

0

گوادر : دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میدان سج گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے گوادر کرکٹ گراونڈ میں ہونے والے افتتاحی میچ میں پہلا ٹاس کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کرکٹ میچ کوہ پیماء محمد علی سرپارہ کے نام کر دیا ہے۔

سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کے درمیان پہلا دوستانہ میچ کا انعقاد گوادر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کیا گیا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری، برطانوی ہائی کمشنر اور معروف کمینٹیٹر فخر عالم سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

میچ سے قبل محمد علی سدپارہ کیلئے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ گوادر اسٹیڈیم کا پہلا میچ پاکستان کے بیٹے محمد علی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں۔ کے ٹو سے گوادر تک پاکستان کی یہی خوبصورتی ہے، سانحات بھی ہمیں متحد کر دیتے ہیں۔ دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,720

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ گوادر کرکٹ اسٹڈیم پوری دنیا میں خوبصورت ہے، دنیا اس گراونڈ کو پہلی دفعہ براہ راست دیکھ رہی ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ایسے ایونٹ کے انعقاد سے عوام کو گوادر کی خوبصورتی کا علم ہو گا۔ کھیل میں ان فٹ ہوں، 25 سال پہلے فٹ تھا۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایک واحد کھیل ہے جس میں کپتان کا رول گراونڈ میں ہوتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.