کوئٹہ : ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کی پریس کانفرنس

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ :   گوادر کے کرکٹ اسٹیڈیم کی پوری دنیا میں تعریف ہورہی ہے، اس اسٹیڈیم سے بلوچستان حکومت کی اسپورٹس کو فروغ کیلئے کاکردگی کو ظاہر کرتی ہے ، گوادر میں کل کا نمائشی میچ علی سد پارہ کے نام کیا گیا، ہم نے پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، مفتاح اسماعیل کے بلوچستان میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے بیان پر افسوس ہوا،   بلوچستان میں کوئی کیچڑی نہیں پک رہی . پنجاب اور دیگر صوبوں میں ماضی میں ایسا بہت کچھ ہوا ہے ، ن لیگ اور پی پی پی نے ماضی میں ایک دوسرے کا مینڈیٹ چرایا، حکومت  پیسوں کا لین دین ماضی میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے عمل کے دوران ہوتا تھا، بلوچستان عوامی پارٹی نے امیدواروں کیساتھ تجاویز و تاہید کنندگان کے نام بھی دیئے، بی اے پی نے بدعنوان طریقوں کو شروع میں ہی روکا ہے، رواں حکومت کے دور میں سینٹ کے چار ضمنی انتخابات ہوئے ان میں تو پیسہ نہیں چلا ، 1406  ارب روپے دس سالوں میں بلوچستان کو ملے ہیں ، نئے این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کے حصہ کو بڑھایا جائے ، آئین کے تحت این ایف سی ایوارڈ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے کم نہیں کیا جاسکتا ، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے ہیں ترقیاتی کام کرنے کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے . بلوچستان کی ترقی کیلئے آبادی کی بجائے رقبہ کے لحاظ سے فنڈز مقرر کئے جائیں ، پاک افغان ایران بارڈر پر باڑ لگنے کا کا عمل جاری ہے ، جون تک پورے بارڈر پر باڑ لگانے کا عمل مکمل ہوجائے گا، باڑ لگنے سے امن و امان اور کاروبار میں بہتری آئے گی ، لیاقت شاہوانی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: