بھارت میں زرعی قوانین کیخلاف احتجاج جاری، جلسوں میں ہزاروں افراد کی شرکت

0

نئی دہلی  :   بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے، راجستھان میں کسانوں نے بڑے بڑے جلسے منعقد کئے، ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,722

کاشتکاروں کی پنچائیت سے خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو کھڑی فصل کو آگ لگا دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ 40 لاکھ ٹریکٹر پھر دلی لے کر جائیں گے۔ سرکار کی نیت سے زیادہ کاشتکاروں کے ارادے مضبوط ہیں۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ گندم کٹائی کے دوران بھی دھرنے جاری رہیں گے۔ واضح رہے بھارت میں کسانوں کا احتجاج  گزشتہ برس اگست سے جاری ہے، کسان رہنماوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کسانوں کے معاشی حقوق چھین کر صنعتکاروں کو نوازنا چاہتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.