کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے ٹھکانے لگا دیا

0

کراچی  کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو افتتاحی میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل میں ٹائٹل کے دفاع کا سفر شروع کردیا۔ ارشد اقبال کو شاندار بالنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابتدائی بیٹنگ کرتے ہوئے 121رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر ترتیب دیا۔ جارح مزاج ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل دو بلندو بالا چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 39رنز بنا کر قابل ذکر رہے ۔ اعظم خان 17، قیس احمد 16اور بین کٹنگ نے 11رنز جوڑے ۔ ارشد اقبال نے تین مہرے کھسکائے جبکہ کپتان عماد وسیم ، محمد عامر ، ڈینیئل کرسچین اور عامر یامین نے ایک ، ایک وکٹ کا بٹوارا کیا۔ جواب میں کراچی کنگز نے 122رنز کا مطلوبہ ہدف تیرہ اعشاریہ پانچ اوورز میں تین وکٹوں پر عبور کر لیا۔ جو کلارک نے تین چھکوں اور چھ چوکوں سے مرصع 46رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ بابر اعظم 24رنز بنا کر میدان بدر ہوئے جبکہ محمد نبی 30اور کالن انگرام نے ناٹ آؤٹ 17رنز کئے ۔ محمد حسنین نے دو اورعثمان شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کے اختتام پر مین آف دی میچ قرار پانے والے کراچی کنگز کے بالر ارشد اقبال کا کہنا تھا کہ وہ کوئٹہ کیخلاف اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہیں اور امید ہے کہ وہ آئندہ آنے والے میچوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.