گوادر آئل سٹی کے منصوبے کو بھی حتمی شکل دئے جانے کاامکان

0

کوئٹہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمدقاسم خان سوری نے کہاہے کہ رواں سال کے آخر تک گوادر آئل سٹی کے منصوبے کو بھی حتمی شکل دئےے جانے کاامکان ہے ملک میں7ماہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 6.86 فیصد اضافہ ریکارڈکے بعدچمڑے کی برآمدات کا حجم 34 کروڑ 4 لاکھ ڈالر بڑھ گیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے بیان میں کیا۔قاسم خان سوری نے کہاکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 6.86 فیصد اضافہ ریکارڈ، جولائی تا جنوری 2020-21 کے دوران چمڑے کی برآمدات کا حجم 34 کروڑ 4 لاکھ ڈالر بڑھ گیا گذشتہ سال کے اسی عرصہ میں برآمدات سے 31 کروڑ 86 لاکھ ڈالر زرمبادلہ کمایاگیاتھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں دو کروڑ 18 لاکھ 44 ہزار ڈالر یعنی 6.86 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں سال کے آخر تک گوادر آئل سٹی کے منصوبے کو بھی حتمی شکل دئےے جانے کاامکان ہے میگاآئل سٹی کو 80,000ایکڑ رقبے پر تیار کیاجائےگا جہاں گالف ریجنز سے درآمد کی جانے والی پیٹرولیم مصنوعات کی ریفائننگ اور پروسسنگ کا عمل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مقامی سطح پر موبائل سازی کے فروغ کیلئے ٹیکس مراعات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، تین نئی کمپنیوں نے لاہور، فیصل آباد اور کراچی میں موبائل سازی کے پلانٹ قائم کرنے کیلئے وزارت صنعت و پیداوار میں درخواستیں جمع کرا دیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.