خلیل الرحمن قمر کی وزیراعظم سے پرانے وعدے یاد رکھنے کی درخواست

کراچی  معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے وزیرِ اعظم عمران خان سے پرانے وعدے یاد رکھنے کی درخواست کردی۔ خلیل الرحمن قمر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم پاکستان سے اپنے پرانے وعدے یاد رکھنے کی گزارش کی ہے۔

خلیل الرحمن قمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ کو کنٹینر پر کھڑے ہو کر کیا ہوا کوئی وعدہ یاد ہے یا نہیں۔ انہوں نے پر وزیرِ اعظم پاکستان سے گزارش کی کہ اللہ سے ڈریں اور اعتبار کرنے کی اتنی کڑی سزا نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

خیال رہے کہ خلیل الرحمن قمر نے یہ ٹوئٹ ملک میں بڑھتی مہنگائی اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.