لاہور کل سے پی ایس ایل ٹیموں کی لاہور آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ٹیمیں لاہور میں پی ایس ایل لبگ 8 کا پہلا میچ کھیلیں گی۔لاہور میں پی ایس ایل 8 کے شیڈول میچز کا آغاز 26 فروری سے ہورہا ہے اور ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 22 فروری سے شروع
ہوجائے گا۔قذافی اسٹیڈیم میں میچز کے منظم انداز میں انعقاد کے لیے پی سی بی اور دیگر سرکاری محکموں کی جانب سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جانے لگی ہے۔اس سلسلے میں پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈی سی لاہور نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر، پی سی بی حکام اور ایس پی سیکیورٹی کو کھلاڑیوں اور شائقین کے روٹ کا مکمل جائزہ لینے کی ہدایت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سکیورٹی کے پیش نظر روٹ پر لگے تمام کیمروں اور اسٹریٹ لائٹس کوٹھیک کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں
ڈی سی لاہورنے بتایا کہ پارکنگ ایریا میں پانی، لائٹس سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سیکیورٹی کے پیش نظر قذافی اسٹیڈیم کے اطراف ہوٹل بند اور گیس سپلائی معطل رہے گی۔
انھوں نے مزید بتایا کی لیسکو ٹیم بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے گی، اس کے علاوہ صفائی آپریشن میں ایل ڈبلیو ایم سی کے 350 سے زائد ورکرز حصہ لیں گے۔ساتھ ہی ساتھ ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کا اضافی عملہ بھی تعینات کیا جائے گا۔
You might also like