سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات طلب کرلیں

0

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات طلب کر لیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی نے انٹرنیٹ بندش سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے کہا کہ عدالتی احکامات کو کیوں سنجیدہ نہیں لیا جاتا، جبران ناصر ایڈووکیٹ کی درخواست پر کیا جواب جمع کرایا ہے؟ کیا ہوتا ہے کیا نہیں ہوتا؟ ہم مخصوص ٹائم کا پوچھ رہے ہیں کہ انٹر نیٹ کیوں بند کیا ہے ، ایسے نہیں چلے گا، بہت ہو گیا تماشہ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا سندھ حکومت نے انٹرنیٹ بند کرنے کا کہا تھا؟ اس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیاکہ ہم نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی ہمیں جواب کے لیے مہلت دی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے ایک مرتبہ پھر انٹر نیٹ سروس اور سوشل میڈیا بحال کرنے کا حکم دیا اور وفاقی حکومت سے الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات طلب کر لیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.