عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے پرفیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے  صحافی کو دھمکی دینے کے کیس میں سینیٹر فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کےخلاف صحافی کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں فیصل جاوید سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں اپنے وکیل  سردار مصروف کے ساتھ پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

فیصل جاوید نے عدالت کے سامنے خود کو سرنڈر کیا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عدالت نے فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے، ان کے خلاف 2022 میں تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.