میرٹ پر فیصلہ ہوا تو جلد عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے: اسد قیصر

0

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ میرٹ پر فیصلہ ہوا تو جلد بانی چیئرمین عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تاریخ کے بدترین الیکشن کرائے ہیں، کراچی اور پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ عوام میں جائیں گے اور قانونی جنگ بھی ہوگی، کوئی بھی وزیر اعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ بننے جا رہا ہے، ہمیں اب بھی عدالتوں سے امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,750

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کل عہدوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے، مینڈیٹ ان کے پاس ہے نہیں،ن لیگ کے پاس 23 سیٹیں نہیں ہیں ، ان لوگوں کو شرم و حیا اور وقار ہونا چاہیے۔جعلی وزیر اعظم اور کابینہ ہوگی تو ان لوگوں کو کوئی بھی قبول نہیں کرے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو بوگس طریقے سے باہر رکھا گیا جب کہ پنجاب میں ہمارے 220 اور وفاق میں 180 مینڈیٹ ہیں، شہباز شریف میں اخلاقیات ہو تو شکست تسلیم کریں کہ وہ اقلیت میں ہیں اکثریت میں نہیں ہیں۔ فارم 45 انوکھی دستاویز ہے،ہمیں معلوم ہے کہ جعلی ٹھپے لگائے جارہے ہیں۔

رہنما تحریکِ انصاف نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بانی چیئرمین سےملنےکی اجازت لی تھی لیکن جیل انتظامیہ نےمجھےکہا  کل آئیں، کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پھر آؤں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کے انکشافات پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، ایک اسسٹنٹ کمشنر بھی سامنے آیا ہے، چیف جسٹس کے لیے آئین مقدم ہے تو اس کیس کو دیکھیں۔

سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے ان کے پاس بڑے دفتر آجائیں اور وہ عوام کو بتائیں گے کہ ان سب میں ہم شامل نہیں۔ یہ پی ڈی ایم 2 ہے ان لوگوں نے ملک کو کنگال کیا، یہ لوگ ذہنی طور پر ہارے ہوئے ہیں، میرٹ پر فیصلہ ہوا تو جلد بانی چیئرمین پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.