پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نےکیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کا 155 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، کیرون پولارڈ 49 اور جیمز ونس 38 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
زلمی کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار دکھائی دی، پشاور نے 19.5 اوورز میں 154 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
پشاور زلمی کی اننگز
شعیب ملک نے صفر پر صائم ایوب کو آؤٹ کیا، بعدازاں محمد حارث 6 رنز بناکر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 72 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ ٹام کوہلر کیڈمور 2، رومن پاؤل 39، آصف علی 23، عامر جمال ایک، لوک ووڈ 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
محمد ذیشان، سلمان ارشاد اور وقار سلام کوئی رن نہ بناسکے۔
کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور حسن علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی کنگز کی اننگز
پشاور زلمی کے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان شان مسعود 12 اور محمد اخلاق 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ شعیب ملک نے 29 رنز بنائے۔
3 وکٹیں گرنے کے بعد کیرون پولارڈ اور جمیز ونس نے ذمہ درانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے کامیابی دلوادی۔
کراچی کنگز نے 155 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کیرون پولارڈ نے ناقابل شکست 49رنز بنائے، ان کی 21 گیندوں پرمشتمل اننگز میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جبکہ جیمز ونس 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاورزلمی کےلیوک ووڈ 2،وقار سلامت خیل نےایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ یہ پشاور زلمی کی مسلسل دوسری شکست ہے جبکہ کراچی کنگز نے 2 میچز میں یہ پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔
اس سے قبل زلمی کو کوئٹہ نے شکست دی تھی جب کہ کراچی کنگز کو ملتان سے شکست کا سامنا ہوا تھا۔