کوئٹہ، شدید سردی میں گیس کی بندش، عوام گیس کے بھاری بھرکم بل اور جرمانے ادا کرنے کے باوجود گیس سے محروم
کوئٹہ کوئٹہ میں شدید سردی میں گیس کی بندش اور کم پریشر کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضا فہ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں گیس کی بندش سوئی سدرن گیس کمپنی سمیت اعلیٰ حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے اعلانیہ طور پر مرمت کے سلسلے میں کوئٹہ کے علا قوں ہزار گنجی، خیزی، کلی اسما عیل، جناح ٹاؤن، شہبازٹاؤن، ایئر پورٹ روڈ، نواں کلی، بلیلی،، جیل روڈہدہ سمیت پشین، کچلاک، زیارت میں گیس کی فراہمی صبح سے شام تک بند کی گئی۔
شدید سردی میں گیس کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عوام گیس کے بھاری بھرکم بل اور جرمانے ادا کرنے کے باوجود گیس سے محروم ہے کوئٹہ شہر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ سے خواتین،بچے اور بزرگ افراد مشکلات سے دوچار ہیں لیکن کوئی نو ٹس لینا والا نہیں،اگر سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ شیڈنگ، کم پریشر اور بھا ری کم بلوں پر نظر ثانی نہیں کی گئی عوام احتجاج پر مجبور ہو جائیگی۔