سابقہ اہلیہ کرن نے دو روز قبل زندگی کا سب سے بہترین تحفہ دیا : عامرخان

بالی وڈ اداکار عامر خان نے اعتراف کیا کہ ان کی سابقہ اہلیہ و بھارتی فلم ساز  کرن راؤ انہیں سب سے اچھی طرح جانتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عامر خان  سے صحافی نے  زندگی میں ملنے والے سب سے خوبصورت تحفے کا سوال کیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

اس پر عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ دن قبل زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ کرن نے دیا، میں نے کرن سے سوال کیا تھا کہ آپ مجھے میری خامیاں بتائیں جنہیں مجھے دور کرنے کی ضرورت ہے؟ کرن نے  ان چیزوں کے بارے میں بہت اچھے طریقے سے سمجھایا جنہیں بہتر کرسکتا  ہوں۔

بالی وڈ اداکار کے مطابق کرن کا مجھ سے زندگی میں سب سے گہرا رشتہ ہے اور کرن ہی مجھے سب سے اچھی طرح سے جانتی ہیں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا انسان جو آپ کے بے حد نزدیک ہو اسے سننا اچھا لگتا ہے کہ وہ آپ کو کیسے دیکھتا ہے اور آپ میں کس تبدیلی کا خواہشمند ہے تو میرے خیال میں وہ میرے لیے بہترین تحفہ تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں عامر خان اور کرن راؤ نے ایک مشترکہ بیان میں اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عامر خان کا کہنا تھا کرن اور میں ایک فیملی ہیں لیکن ہماری ازدواجی زندگی کچھ مسائل کا شکار تھی، اسی لیے ہم نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.