چاغی ; 2500مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

راشن میں آٹا،گھی ،چینی، چاول ،چائے دیگر ضروری اشیا خورد و نوش شامل

0

نوکنڈی (بلال شہزاد) محکمہ داخلہ کے احکامات کے مطابق دفعہ 144 نفاذ اور لاک ڈاون میں مزید توسیع سے غریب،مزدور اور دیہاڈی دار طبقے کے گھروں میں فاقہ پڑچکے ہیں۔دیہاڈی دار اور غریب طبقے کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر منینجگ ڈائریکٹر سیندک میٹلز لمٹیڈحاجی محمد رازق سنجرانی کی کوششوں سے چینی کمپنی ایم آر ڈی ایل کی جانب سے ضلع چاغی کے مختلف تحصیلوں کے لیے فراہم کردہ راشن ایم آر ڈی ایل کے وائس پریذنڈنٹ محمد خالد گل یوسفزئی نےانتظامیہ کے حوالے کردیے۔ جو انتظامیہ کے زیر نگرانی انتہائی شفاف طریقے سے دالبندین،نوکنڈی، تفتان اور چاگئے و نواحی علاقوں میں  لاک ڈاون کی وجہ سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔ تقریبا یہ راشن  پچیس سو خاندانوں میں میں تقسیم کی جائے گی۔ پندرہ ملین روپے سے زائد کی لاگت سے راشن کراچی کے سپر اسٹورز سے خریدی گئی۔جو ٹرک و ٹریلرز کے زریعے چاغی پہنچائی گئی۔ راشن میں آٹا،گھی ،چینی، چاول ،چائے دیگر ضروری اشیا خورد و نوش شامل ہیں۔جو مستحق خاندانوں کی ایک ماہ کی ضرورت پوری کرسکتا ہے۔ تاہم سینکڑوں مستحق خاندانوں کو راشن دیا گیا ہے۔ ایم آر ڈی ایل کے نائب صدر خالد گل کے مطابق ایم سی سی اور ایم آر ڈی ایل مشکل وقت میں چاغی کے غریب عوام کی مدد کرنے میں پیش پیش ہیں۔ عوامی حلقوں نے  ایم ڈی ایس ایم ایل حاجی محمد رازق سنجرانی اور ایم آر ڈی ایل کے چیرمین خوشوپنگ کی کاوشوں سے کرونا وائرس سےسرحدوں کی بندش اور لاک ڈاون کی وجہ متاثرہ  پچیس سو خاندانوں کو راشن کی فراہمی پر ہم سیندک پروجیکٹ کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں سیندک پروجیکٹ نے عوام کا ساتھ دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.