مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمرے پر جانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

لاہور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمرے پر جانے کی اجازت کے لیے لاہورہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس انوار الحق پنوں پر مشتمل بنچ مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔مریم نواز کی جانب سے درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ عدالتی حکم پر پاسپورٹ ہائیکورٹ نے سرنڈر کر رکھا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مریم نوازعمرے کی ادائیگی کیلئے 27 اپریل کو سعودی عرب جانا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

پاسپورٹ سرنڈر ہونے کی وجہ عمرے کی ادائیگی نہیں ہوسکتی۔مریم نواز نے عدالت سے استدعا کی کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کی اجازت دی جائے۔

عمرے کی ادائیگی کیلئے پاسپورٹ مریم نواز کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو ضمانت دیتے ہوئے پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.