عمران خان اور عامر لیاقت کی بہت سی باتیں ملتی ہیں : عفت عمر

اداکارہ عفت عمر نے اپنی حالیہ ویڈیو میں سابق وزیراعظم عمران خان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت پر طنزیہ گفتگو کی ہے۔

عفت عمر نے کہا کہ عمران خان اور عامر لیاقت کی بہت سی باتیں ملتی ہیں کیونکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سازش کی گئی تو عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ان کی تیسری طلاق کے پیچھے بھی سازش کا ہاتھ ہے۔

عفت عمر  نے کہا کہ عامر لیاقت نے اپنی گفتگو میں مذہب کارڈ، مہاجر کارڈ کا اور لفظ سازش کا استعمال کیا، کیوں کہ انہیں پتا ہے کہ بیمار سماج کی نبض کیسے پکڑنی ہے کہ یہ وہی بیمار سماج ہے جس کی ٹریننگ ایسے انداز میں کی گئی جس کے تحت محض یہ لگنے لگتا ہے ساری دنیا ایک انسان کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ویڈیو میں عفت عمر نے سوال کیا کہ آخر کب عمران خان اور عامر لیاقت جیسے کردار اپنی عیاری، موقع پرستی اور نکما پن چھپانے کے لیے سماج کے ان طبقوں کا استعمال کریں گے جو گورننس کے بجائے غیرت پکارتے  ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.