کراچی : بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک تحریک کا نام ہے، ان کی طویل جدوجہد اور انسان دوست فلسفہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیربھٹو کے یوم پیدائش پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا آج پاکستان میں گورننس ڈی ریل، ادارے یرغمال ہے، عوامی تحریکیں تاریخ کی مائیں ہوتی ہیں، نئے ادوار کو جنم دیتی ہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ عوام کو امید دی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، میں اپنی ماں کے نامکمل مشن کی جدوجہد جاری رکھوں گا، وہ مشن جو پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے اور عوام کو خوشحال بنانے کا مشن تھا۔