عمرہ زائرین کو خدمات کی فراہمی میں کوتاہی، 5 کمپنیوں کا لائسنس منسوخ

اسلام آ باد   وزارت حج وعمرہ نے کی جانب سے عمرہ زائرین کو خدمات کی فراہمی میں کوتاہی کرنے پر 5 کمپنیوں کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کی مرتکب عمرہ کمپنیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

وزارت نے کہا ہے کہ کمپنیوں کی انتظامیہ کو تفتیش کے لیے بلایا گیا ہے جس کی تکمیل کے بعد انہیں متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ وزارت حج عمرہ نے یقین دلایا ہے کہ وہ عمرہ زائرین کو پیش کی جانے والی سہولتوں اور خدمات کا گہرائی سے جائزہ لیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

عمرہ زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے جبکہ کسی قسم کی کوتاہی پر تادیبی کارروائی ہوتی ہے۔ وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کی شکایتیں وصول کرنے کے لیے خصوصی سیل کام کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی درخواستوں کی وصولی کا کام شروع کردیا ہے جبکہ عمرہ موسم کا باقاعدہ آغاز یکم محرم سے ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.