پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلیے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس نے اپنا شاندار کردار ادا کرنا ہوگا محمد عارف زرکون

ہرنائی  :ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف زرکون کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا ایک اہم جلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے تمام ہیڈز, پیرا میڈک سٹاف اور متعلقہ افیسرز و سرکاری اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انے والے پولیو مہم کے دوران مانیٹرنگ اور سیکورٹی پلان کا بغور جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد عارف زرکون نے کہا پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلیے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس نے اپنا شاندار کردار ادا کرنا ہوگا۔ تاکہ اس مہم کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے جس کے خاتمے کیلیے حکومت اپنے تمام وسائل بروئے لاکر منصوبہ بندی کیساتھ اس پر کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم میں خدمات سرانجام دینے والے پیرا میڈک ودیگر سٹاف کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور تاکہ انہیں کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہوں۔ اس دوران پورے مہم کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر محمد عارف زرکون نے مزید کہا کہ پولیو مہم کو شہر اور دور افتادہ علاقوں میں کامیاب بنانے کیلیے اساتذہ, علما کرام,علاقائی عمائدین اور باشعور شہری بھی ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کرتے ہوئے ایک صحت مند معاشرے کی تشیکیل میں حکومت کا ساتھ دیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.