ڈپٹی کمشنر چاغی کی پاک افغان سرحد کا دورہ قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کھلی کچہری لوگوں کے مسائل سنیں حل کرنے کہ یقین دہانی
چاغی :رپورٹ فاروق سیاہ پاد
ڈپٹی کمشنر چاغی کی پاک افغان سرحد کا دورہ قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کھلی کچہری لوگوں کے مسائل سنیں حل کرنے کہ یقین دہانی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر چاغی عتیق الرحمن شاہوانی، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار نے اچانک پاک افغان سرحدی علاقہ نوروہاب گیٹ کا دورہ کیا ایف سی کے جوانوں سے ملاقات اور انکی حوصلہ افزائی کی ڈپٹی کمشنر چاغی نے کہا موسمیاتی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف سی کے جوان سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں
انھوں نے سرحدی لوگوں سے بھی ملاقاتیں کی بعد ازہ مجوزہ سرحدی مارکیٹ کی جگہ کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چاغی عتیق الرحمن شاہوانی کا کہنا تھا حکومت بلوچستان نے پانچ سو ایکڑ زمین مختص کی ہے محکمہ انڈسٹریز نے وفاق کی معانت سے مارکیٹ بنانی ہے جس سے علاقے کے لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے معاشی حوالے سے خوشحالی کی طرف گامزن ہونگے
اسکے بعد ڈپٹی کمشنر چاغی نے افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل کا دورہ کیا وہاں کے مشران اور شوری سے خصوصی ملاقات کی انکے مسائل سنیں افغان مہاجر کیمپ گردی کے مشران نے اپنے اجتماعی مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کردیا جس میں صحت ،تعلیم سر فہرست تھے ڈپٹی کمشنر چاغی نے مشران سے خطاب میں بتایا ضلعی انتظامیہ آپ سب کے ساتھ ملکر دو اسکول طلباء اور طالبات کے لیئے بنائیگی اور صحت کے بنیادی مرکز بھی قیام عمل میں لائی جائیگی
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چاغی عتیق الرحمن نے مشران سے خطاب میں کہا افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل کیمپ کا ماحول بہتر رکھیں ہر قسم کے مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھ کر انتظامیہ کو بروقت اطلاع کریں انھوں نے اپیکس کمیٹی کے فیصلوں سے مشران کو آگاہ کردیا گیا اور انھیں متنبہ کرتے ہوئے کہا کسی بھی غیر ملکی کو اپنے پاس پناہ نہ دیں جب تارکین وطن کا اگلا مرحلہ شروع ہوا تو بھر پور حکومت کا ساتھ دیں
مشران نے ڈپٹی کمشنر چاغی اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور تہہ دل سے ہم پاکستان کے مشکور ہے جنھوں نے دہائیوں سے افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے پناہ اور کھلے اور محفوظ ماحول میں روزگار کرنے کا مواقع فراہم کیا ہے