حیات بلوچ کے قاتلوں کو پکڑا گیا ” شیریں مزاری

جنہوں نے حیات بلوچ کو قتل کیا تھا ان کو پکڑا گیا ہے ان کے خلاف ایف آئی آر ہو گئی ہے،جوجرم کرتے ہیں ان کو سزا ملنی چاہیئے۔

0

:بلوچستان 24 ویب ڈیسک

اسلام آباد ” قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جنہوں نے حیات بلوچ کو قتل کیا تھا ان کو پکڑا گیا ہے ان کے خلاف ایف آئی آر ہو گئی ہے،جوجرم کرتے ہیں ان کو سزا ملنی چاہیئے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے جے یو آئی(ف) کے رہنما سید محمود شاہ نے کہا کہ تربت میں حیات بلوچ کو ایف سی کے ایک اہلکار نے گولی مار کر شہید کر دیا ، اس واقعہ کی انکوائری کے لیئے کمیٹی تشکیل دی جائے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ میں نے حیات بلوچ کے قتل پر مذمت کی تھی ،

جنہوں نے قتل کیا تھا ان کو پکڑا گیا ہے ، ان کے خلاف ایف آئی آر ہو گئی ہے، آئی جی ایف سی نے خود حیات بلوچ کے گھر جا کر ان کو کہا ہے کہ بالکل انصاف ہو گا ان کو انصاف ملے گا، شیریں مزاری نے کہا کہ فضا بدل رہی ہے، جوجرم کرتے ہیں ان کو سزا ملنی چاہیئے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: