بلوچستان میں 30لاکھ نوکریوں کی نوید

تکنیکی تعلیم کو فروغ دے کر اپنی صنعت کو احسن انداز میں آگے لے جاسکتے ہین

بلوچستان24۔۔۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ تکنیکی تعلیم کی فراہمی سے ہیومن ریسورس کو بہتر بنایا جاسکتا ہے جس سے طلبا وطالبات کو مستقبل میںروزگار کے بہترین مواقع میسر ہوسکیں گے

گورنمنٹ بوائز اور گرلز پولی ٹیکنک کالجز کا دورہ طلبا وطالبات سے بات چیت وزیراعلیٰ نے بوائز پولی ٹیکنیکل کالج کے مختلف شعبوں جن میں الیکٹرونکس، مائننگ، بی ٹیک، میکینیکل، الیکٹریکل، سول انجینئرنگ اور آئی ٹی کے شعبوں کا معائنہ کیا،

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم تکنیکی تعلیم کو فروغ دے کر اپنی صنعت کو احسن انداز میں آگے لے جاسکتے ہین،

پولی ٹیکنک کے شعبے میں بہتری سے ہم اپنی صنعت کو بہتر اور اعلی تعلیم یافتہ افرادی قوت فراہم کرسکیں گے،

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سول انجینئرنگ کے شعبے کی ترقی میں کالج اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے جبکہ میکینیکل اور ریفریجریشن کے حوالے سے تکنیکی تعلیم کی موثر فراہمی سے متعلقہ شعبوں میں بہتر افرادی قوت میسر ہوگی

انہوں نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عبدالصبور کاکڑ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طلباءکو بڑے پروجیکٹس میں انٹرن شپ کروائی جائے تاکہ وہ عملی طور پر زیادہ سیکھ سکیں

بعدازاں کالج کے پرنسپل مجید دہوار نے وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس تکنیکی شعبے کی بہتری سے ہم 30لاکھ نوکریاں تخلیق کرسکتے ہیں

بعدازاں وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ گرلز پولی ٹیکنک کالج کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر انہوں نے آئی لیب، ڈریس ڈیزائننگ، کشیدہ کاری، بیوٹیشن کلاسزاور دیگر مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،

وزیراعلیٰ نے طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تکنیکی مہارت کی فراہمی سے بہترین افرادی قوت بنایا جاسکتا ہے

اور یہ امر باعث اطمینان ہے کہ ہماری بچیاں اس شعبہ میں تربیت حاصل کرکے خود کو باعزت اور باوقار روزگار کے حصول کے قابل بنارہی ہیں،

انہوں نے ادارے میں آرکیٹیکچر کے شعبے کے آغاز اور اس ضمن میں طالبات کی دلچسپی کو بڑھانے کے لئے ادارے کے کردار کو موثر قرار دیا

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولی ٹیکنک کالج کے طلباءاور طالبات بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں جنہیں درست سمت دینے کی ضرورت ہے جس سے وہ بلوچستان کا حقیقی اثاثہ بن سکتے ہیں

اور ایک روشن اور تابندہ مستقبل فراہم کرسکتے ہیں، دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ طلباءمیں گھل مل گئے اور تصاویر بنوائیں صوبائی وزیر میر عارف جان محمد حسنی، چیف سیکرٹری کیپٹن (ریٹائرڈ)فضیل اصغر اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عبدالصبور کاکڑ بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں