گیارہ سال بعد کوئٹہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ میچز کا آغاز

بلوچستان24
کوئٹہ میں گیارہ سال بعد قومی ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز ہوگیا

قائد اعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے کے دوسرے رانڈ میں بلوچستان اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ کھیلا گیا

بلوچستان کی ٹیم کی قیادت عمران فرحت جبکہ سدرن پنجاب کی کپتانی شان مسعود نے کی۔شائقین کرکٹ نے میچ دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کیا

واضح رہے کہ بلوچستان اور خصوصاً کوئٹہ میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث گیارہ سال تک ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میچز کا انعقادنہ ہوسکا

رواں سیزن میں قائداعظم ٹرافی کے 4 میچز کی میزبانی کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم کو دی گئی ہے۔

قائداعظم ٹرافی کا پہلا مرحلہ 4 راونڈز پر مشتمل ہے

ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو پی ایس ایل ڈرافٹ میں نامزدگی کے ساتھ ساتھ نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی بنایا جا سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں