منشیات کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصرکیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا ئے جائیں ڈپٹی کمشنر پشین یاسر خان بازئی
ڈپٹی کمشنر پشین یاسر خان بازئی سے ڈسٹرکٹ کے انتظامی آفیسران نے ملاقات کی۔جس میں ڈپٹی کمشنر نے پشین میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور موجودہ سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منشیات کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا ئے جائیں اس سلسلے میں پولیس اور لیویز کی باہمی اشتراک اور تعاون سے امن وامان کی صورتحال بہتر بنائیں امن و امان کی بہتری اور جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس اور لیویز کا کردار اہمیت کا حامل ہے
انہوں نے کہا کہ لیویز اور پولیس گشت میں اضافہ کیا جائیگا عوام اور انتظامیہ اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوپائیں انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ اور سر چ چیکنگ کا عمل تیز کیاجائے۔ضلعی انتظامیہ،پولیس اور لیویز سیکیورٹی کے حوالے سے تمام ایس پیز پر عمل درآمد کویقینی بنائیں تمام چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کی موجود گی اور مانیٹرنگ کو بہتر کیا جائے
انہوں نے کہا کہ امن وامان کے قیام اور شرپسندوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کیلئے لیویز اور دیگر قانون نافذکر نے والے ادارئے ہر وقت تیارہیں تمام اہلکار اور جوان عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے مستعدی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی امان و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاون کریں پولیس اور لیویز آفیسران اشتہاری و روپوش ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائیں عوام کو انصاف فراہم کرنے کے لئے جدید طرز پر تفتیش کی جائے تاکہ اصل ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچا یاجاسکے۔
دریں اثناء ڈپٹی کمشنر یاسر بازئی نے پولیو سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ کو پولیو فری بنانے کیلئے سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا والدین اپنے بچوں کو ہر مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر سے پشین کے قبائلی عمائدین اور زمینداروں نے ملاقات کرکے انہیں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کیں