سالگرہ نہ منانا شرمناک ہے ،پی چدم برم

0

مودی اپنی معاشی پالیسیوں میں ناکام ہوچکے اب غریبوں کے ہمدرد بننے کی کوشش کررہے ہیں،سابق وزیر خزانہ کا بیان

نیوز ڈیسک

بھارت کے سابق وزیر خزانہ پی چدم برم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی 100 ویں سالگرہ نہ منانا شرمناک ہے، کانگریس کے سینئر رہنما نے مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی معاشی پالیسیوں میں ناکام ہوچکے ہیں اور اب غریبوں کے ہمدرد بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,717

ان کا کہنا تھا کہ اندرا گاندھی کئی معاملات میں انتہائی کامیاب رہیں تاہم انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے انہوں نے غلطی کی تھی۔

19 نومبر 1917 کو الہ آباد میں آنند بھون کے گھر پیدا ہونے والی ننھی بچی کا نام اندرا پریادرشنی رکھا گیا تھا اور وہ بڑی ہوکر بھار ت کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں ۔

خاندان کے بعض افراد لڑکی کی پیدائش پر مایوس تھے لیکن اندرا کے والد جواہر لال نہرو کو ان کی پیدائش پر فخر تھا ۔26 مارچ 1942 کو اندرا گاندھی کی فیروز گاندھی سے شادی ہوئی ، 1959-60 میں وہ کانگریس کی صدر بنیں ۔ 31 مارچ 1984 کو اندرا گاندھی کے دو محافظوں نے ان کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.