7.3شدت کا زلزلہ

کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا
نیوز ڈیسک
مشرقی آسٹریلیا ۔۔۔۔

نیو کیلیڈونیا میں 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق زلزلہ مشرقی آسٹریلیا میں نیو کیلیڈونیا جزائر سے 82 کلومیٹر دور شمال مشرقی علاقے میں آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.3 ریکارڈ کی گئی تاہم کسی نقصان یا ہلاکتوں کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.3 اور گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔پیسیفک سونامی سینٹر کی جانب سے زلزلے کی شدت کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے جب کہ زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کوئی جانی و مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.