مقبوضہ کشمیر میں لشکر لیڈرشپ کا صفایا کرنے کا دعوی کرتے ہوئے فوج کی15ویں کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل جے ایس ساندھو نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سرحدوں پر سخت چوکیسی کے باوجود بھی دراندازی ہو رہی ہے۔
سرینگر
ویب ڈیسک
ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے وادی میں قیام امن کیلئے تشدد،جنگجویت اور منشیات کے خاتمے کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقامی جنگجو اگر واپس آئیں گے،تو انکی مدد کی جائے گی تاہم سرگرم جنگجوﺅں کے خلاف آپریشن آل اوٹ جاری رہے گا۔
حاجن آپریشن کے بعد سرینگر کے چنار کور میں،15ویں کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل جے ایس ساندھو ، ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید ن اور انسپکٹر جنرل سی آر پی ایف ذوالفقار حسین نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں جنگجوﺅں کے خلاف پائیداد آپریشن کی وجہ سے صورتحال میں غیر معمولی تبدیلی نظر آنی لگی۔
وادی میں جلد امن کی بحالی کی امید ظاہر کرتے ہوئے فوج کے15ویں کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل جے ایس ساندھو نے کہا کہ وادی میں امسال فورسز،فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر کامیاب آپریشن کئے،جس کے دوران190کے قریب عساکروں کو ہلاک کیا گیا وادی میں داعش کی کوئی موجودگی نہیں ہے۔
انہوں نے اعدادو شمار ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان جنگجوﺅں میں سے80مقامی جبکہ110کے قریب غیر ملکی تھے۔ لیفٹنٹ جنرل نے مزید کہا کہ جہاں قریب66جنگجوﺅں کو دراندازی کے دوران جاں بحق کیا گیاوہیں125سے 130کے قریب وادی کے مختلف علاقوں میں ہلاک ہوئے۔