بھارتی میچ فکسرز کے لیے بری خبر

0

بھارت میں میچ فکسرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کیلئے انوراگ ٹھاکرنے پارلیمنٹ میں بل جمع کرادیا

کرکٹ بورڈ نے 10برس جیل کی سزا ،پیش کردہ رقم سے 5گنا زائد جرمانہ، مشترکہ ایتھک کمیٹی بنانے کی سفارش کردی
نئی دہلی
سپورٹس ڈیسک

بھارت میں میچ فکسرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں جب کہ بھارتی بورڈ کے سابق صدر انوراگ ٹھاکر نے کھیل میں کرپشن کی روک تھام کیلئے بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,758

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر اور حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما انوراگ ٹھاکر نے ایک پرائیویٹ ممبر بل پارلیمنٹ میں جمع کرایا ہے جس میں انھوں نے میچ فکسنگ میں ملوث شخص کو 10 برس کے لیے جھیل میں ڈالنے کی تجویز دی ہے، ساتھ میں فکسنگ کیلئے دی جانے والی رقم کا پانچ گنا جرمانہ لگانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بل موسم سرما کے پارلیمنٹ سیشن کے دوران پیش کیا جائے گا۔انوراگ ٹھاکر نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ تمام اسپورٹس فیڈریشن کیلئے ایک مرکزی ایتھک کمیٹی بنائی جائے جہاں پر ڈوپنگ، میچ فکسنگ، عمر کے حوالے سے فراڈ، خواتین کو حراساں کرنے سمیت تمام معاملات کا جائزہ لیا جائے،

انھوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ اس کمیٹی کو سول کورٹ جتنے اختیارات حاصل ہونا چاہئیں، اس کمیٹی کے ممبران کی تعداد 6 ہو جن میں سے 4 سپریم یا پھر ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ ججز ہونا چاہئیں، ساتھ میں انھوں نے کمیٹی ممبران کے لیے چیف جسٹس سے مشاورت کی بھی تجویز دی۔

انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھاکہ بھارتی آئین میں کسی بھی میچ فکسر کیلیے کوئی باقاعدہ سزا موجود نہیں ہے، اس لیے وہ پکڑے جانے پر آسانی سے خود کو کلیئر کرالیتا ہے، نئے قانون کی موجودگی میں فکسرز کو سخت سزا دلانا ممکن ہوجائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.