گھٹنے کی تکلیف سے مکمل نجات نہ پا سکے

0

ٹیسٹ کرکٹر میڈیکل پینل سے مشاورت کے بعد ہی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کریں گے
لاہور
اسپورٹس ڈیسک

ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی گھٹنے کی تکلیف سے مکمل نجات نہ پا سکے ۔ اظہر علی نے انگلینڈ میں فٹنس کی بحالی کیلئے انگلینڈ میں چار ہفتے کے پروگرام میں حصہ لیا تھا ۔

اظہر علی سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہونے کے بعد فٹنس بحالی کے لئے اظہر علی انگلینڈ چلے گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی کے گھٹنے کی تکلیف مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکی ہے ۔

وہ پہلے سے کچھ بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن تکلیف سے نجات نہیں پا سکے ۔اظہر علی اپنی رپورٹس کے ساتھ پی سی بی کے میڈیکل پینل سے مشاورت کریں گے اور اس کے بعد ہی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کریں گے ۔

اظہر علی فٹنس کی بحالی کا پروگرام مکمل کرنے کے بعد جلد وطن واپس پہنچیں گے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.