فلم میں کام کرنے پر فخر ہے، پدماوتی کے خلاف پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، شاہد کپور
شوبز ڈیسک
بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے واضح کیا ہے کہ فلم میں علاوالدین خلجی کے ساتھ کوئی سین نہیں۔
ایک پروگرام میں سلمان خان نے بار بار دپیکا کی یہ بات دہرا کر انتہاپسندوں تک دپیکا کی بات پہنچانے کی کوشش کی۔اداکار شاہد کپور نے بھی دپیکا کو ملنے والی دھمکیوں کو افسوسناک قرار دے دیا۔بھارتی انتہاپسندوں نے دپیکا کے سر پر دس کروڑ روپے کی رقم رکھی ہے۔
سلمان خان کے ساتھ ایک پروگرام میں دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ان کی فلم پدماوتی میں سلطان علاو الدین خلجی کو اچھا انسان بنا کر پیش نہیں کیا گیا، نہ ہی سلطان کے ساتھ ان کا کوئی رومانوی سین ہے۔
سلمان خان نے اس بات کو 7مرتبہ زور دے کر اور ہنستے ہوئے کہا کہ فلم میں رنویر سنگھ اوردپیکا کا کوئی رومانس نہیں ہے۔فلم میں راجہ کا کردار ادا کرنے والے شاہد کپور کا کہنا ہے کہ فلم میں کام کرنے پر فخر ہے، پدماوتی کے خلاف پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔
ادھر بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں فلم پدماوتی پر پابندی لگادی گئی ہے۔سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘پدماوتی کی مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، جو شوٹنگ سے لے کر اب تک مسائل کا شکار ہے۔اس سلسلے میں جہا ں بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے اس فلم کے حوالے سے کافی تنقید دیکھنے میں آئی ہے،
وہیں اب بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت نے فلم ‘پدماوتی پر پابندی لگادی ہے۔اس حوالے سے مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ کا کہنا ہے کہ اس فلم میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے جوکہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی دپیکا پڈوکون کو انتہا پسند ہندووں کی جانب سے ناک اور کان کاٹنے کی دھمکی مل چکی ہے جس کے بعد سے ان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ رواں سال یکم دسمبر کی مقرر کی گئی ہے۔