ورنہ نے بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا
شوبز ڈیسک
ورنہ نے 2 کروڑ 70 لاکھ کما کر بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ماہرہ کی فلم ورنہ کیساتھ بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی فلم تمہاری سلو نمائش پذیر ہوئی جو صرف تین روز کے دوران 26 لاکھ 30 ہزار کا بزنس کرسکی ۔
اس سے قبل عرفان خان کی فلم قریب قریب سنگل نمائش کے پہلے ہفتے کے دوران صرف 80 لاکھ اور دوسرے ہفتے میں اب تک 8 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔
باکس آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم ورنہ سنسر بورڈ کنٹرورسی کی بنا پر جمعہ کے روز نمائش کے باوجود 68 لاکھ روپے کا بزنس کرسکی جبکہ 30 لاکھ روپے کا مزید بزنس نہ کرسکی جسکا ازالہ ہفتے کے روز ہو
ا اس روز فلم نے 1 کروڑ 12 لاکھ روپے کا بزنس کرکے فلم ٹریڈ کے لوگوں کو حیران کردیا ۔ اتوار کے رو ز فلم نے 90 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ سینما رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے آخر تک فلم کا بزنس تین کروڑ سے تجاوز کر جائیگا ۔