نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر میر مہم خان بلوچ نے نیشنل پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بزنجو کی تقاریر سے مایوسی ہوئی نیشنل پارٹی قومی جدوجہد سے دور ہٹ گئی ہے اور اس کی راہ میں دیوار بن رہی ہے نیشنل پارٹی ریاستی پالیسیوں کا حصہ بن کر ان کی کمان میں چلی گئی ہے،
کوئٹہ : ویب رپورٹر
یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کر کے یہ سوچھا کہ نیشنل پارٹی قومی مفادات کیلئے جدوجہد کرینگے لیکن نیشنل پارٹی کو جب اقتدار ملا تو انہوں نے قومی کاز چھوڑ کر اپنے زاتی مفادات پر توجہ دیکر قومی مفادات کو چھوڑ دیا یہی وجہ ہے کہ نیشنل پارٹی کے نظریاتی کارکن مایوس ہو کر پارٹی سے جارہے ہیں
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں قبل پنجگور میں پارٹی کے زیر اہتمام جلسے کے دوران قومی کاز کے خلا ف جو زبان استعمال کی گئی اسے مجھے بڑا دکھ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مری معاہدے کے بعد ڈاکٹر مالک بلوچ کو کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت کا حصہ نہ بنے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے میرا مشورہ نہیں مانا ساڑھے 4 سالوں میں حکومتی سرگرمیوں سے دور رہا قومی جدوجہد سے50 سالہ وابستگی ہے ۔
ہمیشہ اسی کا حصہ رہونگاتاریخ فیصلہ کرے گی کہ قومی جدوجہد میں کس کا کتنا حصہ تھا انہوں نے کہا کہ پارلیمانی اور جمہوری سیاست پر یقین رکھتا ہوں لیکن اس سے کچھ حاصل نہیں ہورہا بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے طاقت کی بجائے سیاسی حل نکالا جائے ۔
اٹھارہویں ترمیم کے باوجود99وسائل وفاق کے ہاتھوں میں ہیں اٹھارہویں ترمیم کے بعد بھی سیندک کا معاہدہ بلوچستان کی بجائے وفاق نے کیابلوچستان کے بجٹ سے 156ارب روپے دفاعی اخراجات کے نام پر کاٹے گئے ساڑھے 4 سالوں میں ترقیاتی کم آپریشن زیادہ ہوئے۔
انہوں نے نیشنل پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بزنجو کی تقاریر سے مایوسی ہوئی نیشنل پارٹی قومی جدوجہد سے دور ہٹ گئی ہے اور اس کی راہ میں دیوار بن رہی ہے نیشنل پارٹی ریاستی پالیسیوں کا حصہ بن کر ان کی کمان میں چلی گئی ہے۔