کوئٹہ ( بلوچستان 24نیوز ڈیسک )ایف سی کی بڑی کامیابی فراری قومی دھارے میں شامل ہوگئے
بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار پر منعقدہ تقریب میں فرار ی کمانڈردوران عرف بزرگ نے70ساتھیوں کے ہمراہ سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر تصور ستار کے سامنے ہتھیار ڈالے
تقریب کے مہمان خصوصی نواب جنگیز مری نے فراری کمانڈر کے سینے پر سبز ہلالی پرچم کا بیج لگایا
اس موقع پر قومی دھارے میں شامل ہونے والے فراری کمانڈر دوران عرف بزرگ نے کہا کہ بلوچ قوم کو نفرت کی آگ میں دھکیل کر پاکستان کے خلاف استعمال کیا گیا،
اب بلوچستان کے نوجوان دشمن کی گھناونی سازشوں کا حصہ نہیں بنیں گے
سینٹر انوارلحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ریاست نے کسی کے ساتھ زیاتی نہیں کی
دوران تقریب ایک سوال کے جواب میں سینٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ را اور این ڈی ایس دوران جیسے افراد کو افغانستان میں ٹریننگ دیکر پاکستان کے خلاف استعمال کرتے ہیں
دوران مری بی ایل کا کمانڈر تھا جو حیر بیار مری کے بعد دوسرا بڑا کارندہ تھا باہر بیٹھے لوگ قوم پرست نہیں دہشتگرد ہیں پاکستان وہ واحد ریاست ہے
جس نے دہشتگردی کو شکست دی ہے تقریب میں سینٹر انوار الحق کاکڑ ،سرفراز بگٹی، سیاسی رہنما نواب جنگیر مری نے شرکت کی