کوئٹہ (بلوچستان 24نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر کو قوم کی امنگوں کے مطابق جواب دیکر خود کو ایک دلیر قوم کا دلیر رہنماثابت کردیا
پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں بیش بہا قربانیاں دیں
دہشت گردوں کو شکست دے کردنیا کو دہشت گردی کی عفریت سے محفوظ بنایا
افغانستان میں قیام امن کیلئے بھی پاکستان بھرپور کردار ادا کررہا ہے
اس کے باوجود پاکستان کے خلاف امریکی صدر کا بیان قابل افسوس اور ناقابل قبول ہے
دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا ہوگا
امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کاملبہ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا ہے اور نہ ہی امداد کے بہانے پاکستان کو کسی قسم کے دباؤمیں لاسکتا ہے
پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے جو اپنی قسمت کے تمام فیصلے ۷کرنے کا مکمل اختیا ر رکھتا ہے
وزیر اعلیٰ نے کہاہے کہ وزیراعظم کے موقف سے اقوام عالم میں پاکستانی قوم کے وقار میں اضافہ ہوا ہے
جمہوری اور عوامی حکومت آئندہ بھی تما م فیصلے قوم کی امنگوں اور ملک کے وسیع ترمفاد کے مطابق کریگی
وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے امریکی صدر کے پاکستا ن کے خلاف دیے گئے بیان پر وزیراعظم عمران خان کے دو ٹوک اور جرات مندانہ موقف کی تعریف