اسلام آباد( بلوچستان 24ویب ڈیسک)پاکستانیوں نے فون کالز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
پاکستانی عوام نے گزشتہ تین سالوں میں 1097 ارب روپے کی فون کالیں کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا،سرکاری دستاویزات میں انکشاف
سات کروڑ افراد کے پاس موبائل فون موجود، جنوبی ایشیا میں شرح سب سے زیادہ.
پاکستانی قوم 22 کروڑ افراد پر مشتمل ہے جبکہ 7 کروڑ پاکستانیوں کے پاس موبائل فون موجودہیں
یہ شرح جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے
پاکستان میں فون کمپنیوں کی تعداد چار ہے اور چاروں کمپنیوں نے عوام کو مختلف پیکیجز فراہم کررکھے ہیں
دستاویزات کے مطابق سال 2015 ء میں 317.82 ،سال 2016 ء میں 365.48 اور سال 2017 ء میں 412.28 ارب روپے کی کالز کی گئی ہیں۔