کوئٹہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ یہی بیانیہ ہے ملک میں بسنے والے تمام اقوام کو دفعہ 144کی خلاف ورزی پر گولی ماردی جاتی ہے آئین کو کاغذ کا ٹکڑا کہنے والے آرٹیکل 6کے تحت غدار کہلاتا ہے اگر ہمارے مادر وطن کی نعمتیں بزور بندوق لے جائینگے تو یہ ملک کی بربادی کا راستہ ہے پی ڈی ایم پاکستان کو بچانے کی تحریک ہے ریاستی ادارے واضح طور پر اعلان کریں کہ ہم پاکستان کی سیاست میں مداخلت نہیں کرینگے پھر پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سوچیں گے ہم اس ملک کے وفادار شہری ہیں تمام اقوام دوسرے درجے شہری کی حیثیت سے اس ملک میں قطعاً نہیں رہنا چاہتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اس ملک کوبچانے کا واحد راستہ یہی بیانیہ ہے ہم ماضی کو بھلانا چاہتے ہیں اگرچہ ہمیں بہت تکلیفیں بھی دی گئی ہیں اور بات بات پر مارا گیا ہے یہ ملک کیسے چلے گا آپ پشتون ،بلوچ،سرائیکی،پنجابی کو دفعہ 144کے خلاف ورزی پر گولی مارتے ہوں اور بعض اداروں کو یہ آزادی ہے کہ آئین کامذاق اڑا ئیں آئین کو کاغذ کا ٹکڑا کہنے والے آئین کے آرٹیکل 6کے تحت غدار کہلاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے افواج سے کوئی جھگڑا نہیں ہے کو ئی ملک افواج کا جاسوسی ادارے کے بغیر نہیں رہ سکتا ہے جاسوسی ادارے چاہیے سویلین ہو یا ملٹری ہو مملکت کے کان اور آنکھیں ہوتی ہیں ہم کہتے ہیں کہ تمام ادارے اپنے اپنے حدود میں رہ کر کام کریں اور طاقت کا سرچشمہ عوام کی منتخب پارلیمنٹ ہے اور تمام اقوام کو آئین نے گارنٹی دینی ہوگی کہ ہمارے مادر وطن کی جو نعمتیں پیدا کی ہیں ان کا پہلا حق ہمارے بچوں کا ہوتا ہے اور پشتون،سندھی،سرائیکی،بلوچ،پنجابی کے زبانوں کو احترام دینا ہوگا پھر ملک آئین کے تحت چلے گا آج بھی ہمارے وطن میں توپوں کا گن گرج ہے حکمرانوں کا خیال ہے کہ پشتونخوا ،بلوچ،سندھی دنیاجہاں کی نعمتوں سے مالا مال ہیں اور ہمارے وطن کی نعمتیں بزوربندوق سے لے جائینگے یہ پاکستان کی بربادی کا راستہ ہے ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی پشتون بلوچوں سے کس چیز کا حلف لیناچاہتے ہیں کیا ہم اس ملک کے وفادار شہری ہیں انہوں نے کہا کہ ہم تمام اقوام دوسرے درجے کی شہری کی حیثیت سے قطعاً نہیں رہنا چاہتے ہیں افغانستان سمیت سوات ،پشتونستان میں ہمارے ہزاروں بچوں کوماردیا ہے جن میں بزرگ،بچے،وکلائ،نوجوان شامل ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ پارلیمان کو عزت نہیں دی جارہی ہے ہم پی ڈی ایم کو پاکستان کے بچانے کی تحریک سمجھتے ہیں پی ڈی ایم کو عوام بھر پور سپورٹ کریگی انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو غربت،بے روزگاری کی لیکر کے نیچے جینے پر مجبور کر دیاہے اور عوام کو لوٹ مار کی جانب دھکیلاجارہا ہے جب انسان بھوکا ہو تو قرآن پاک کا حکم ہے کہ حرام تین کھانا بھی جائز ہے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ،آرمی چیف اور جاسوسی ادارے واضح طور پر اعلان کریں کہ ہم پاکستان کی سیاست میں کوئی مداخلت نہیں کرینگے پھر پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں سوچیں گے ۔