عام انتخابات،نیشنل پارٹی بلوچستان کی اکثریتی پارٹی ثابت ہو گی، ڈاکٹر مالک بلوچ

بیلا نیشنل پارٹی بلوچستان کی اکثریتی پارٹی ثابت ہو گی بلوچستان عوام کے حقوق کے حصول اور بلوچ اقوام کے وسائل غضب کرنے پر نہ کبھی سودے بازی کی اور نہ ہی کریں گے نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام اور متوسط طبقات کی ترجمان اور حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کرنے والی ضامن جماعت ہے پارٹی عام انتخابات میں نیشنل پارٹی بھرپور حصہ لے گی کارکنان عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں پارٹی کارکنان اپنی تنظیمی سرگرمیاں تیز کردیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گزشتہ روز سرکٹ ہاس اوتھل لسبیلہ میں نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ضلعی آرگنائزر محمد بخش لاسی سے ملاقات میں کیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی عام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

اس حوالے سے لسبیلہ سمیت بلوچستان بھر کے پارٹی ذمہ داران و کارکنان تیاریاں شروع اور سرگرمیوں کو تیز کردیں ملاقات میں دو طرفہ سیاسی تنظیمی اور عام انتخابات کے امور سمیت لسبیلہ میں تنظیم سازی پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ضلعی آرگنائزر محمد بخش لاسی نے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو لسبیلہ میں پارٹی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی اور لسبیلہ بھر میں پارٹی سرگرمیوں کو تیز اور پارٹی کو مزید فعال اور متحرک کرنے کا بھی یقین دلایا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.