ملازمتوں میں کھلاڑیوں کا کوٹہ

0

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر )کھلاڑیوں کو بھی روزگار ملے گا ،محکموں کے خالی اسامیوں پر کھلاڑیوں کا کوٹہ مختص کیا جائیگا

صوبائی محکموں میں خالی اسامیوں پر مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صوبے کے کھلاڑیوں کے لئے بھی کوٹہ مختص کیا جائے گا

حکومت صوبے میں کھیلوں کی ترقی و ترویج اور کھلاڑیوں کو تربیت کی فراہمی کے لئے بھی موثر اقدامات کرے گی

خالی اسامیوں پر مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے صوبے کے کھلاڑیوں کے لئے بھی کوٹہ مختص کیا جائے گا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی جاسکے اور وہ مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکیں، حکومت صوبے میں کھیلوں کی ترقی و ترویج اور کھلاڑیوں کو تربیت کی فراہمی کے لئے بھی موثر اقدامات کرے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان کا کھلاڑیوں سے خطاب

مارشل آرٹ کے بین الاقوامی مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بلوچستان کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب نقد انعامات کیے گئے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,746

صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی، رکن صوبائی اسمبلی محمد اکبر آسکانی اور آغا عمر احمد زئی بھی اس موقع پر موجود تھے،

آذربائیجان میں عالمی الپگوت چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں عبدالمنان خان، عزیزاللہ ، نصیب اللہ اور کامران خان جبکہ کازغستان میں منعقدہ ایشیئن نومانڈ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والے فہیم کو حکومت بلوچستان کی جانب سے نقد انعامات دیئے گئے

وزیراعلیٰ نے ان کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک اور صوبے کا نام روشن کیا ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے

بلوچستان میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں لیکن یہ امر باعث افسوس ہے کہ ماضی میں دیگر شعبوں کی طرح کھیل کے شعبے کو بھی نظر انداز کیا گیا اور کھلاڑی اپنی محنت اور اپنی مدد آپ کے تحت بین الاقوامی مقابلوں میں انعامات حاصل کررہے ہیں، جام کمال خان

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولتیں اور تربیت کے مواقع فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو نکھارے گی، اس موقع پر انہوں نے سیکریٹری کھیل کو مارشل آرٹ کی اکیڈمیوں کو میٹ سمیت دیگر سامان فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.