نیو کاہان ٹیوب ویل کرپشن کی نظر علاقہ مکین بوند بوند کیلئے ترس رہیں ہے

0

بلوچستان ۲۴ اسٹاف رپورٹر

کوئٹہ

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,447

ایکسین پی ایچ ای سابق وزیر اعلی کے ساتھ مل کر نیوکاہان  مری کیمپ میں  ٹیوب ویل مرمت و کیلئے رکھی گی رقم  سے یک دم 30 لاکھ کرپشن کی نظر کررہے اور باقی رقم 70 لاکھ بھی کرپشن کی نظر کرنا چاہتے ہیں ۔

محکمہ خزانہ رقم ریلیز کرنے سے قبل ہم سے رابطہ کرے  میر نبی بخش مری
سماجی تنظیم یوتھ آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ بلوچستان کے صدر میر نبی بخش مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہماری کوشش سے کوئٹہ کے نواحی علاقے نیوکاہان مری کیمپ میں ادورہ ٹیوب ویل کا کام مرمت و نئے ٹیوب ویل کی درخواست دی گئی جن کی سابق سیکریٹری پی ایچ ای نے منظوری دی جس کی 2019 کی بجٹ میں  1 کروڑ منظور ہوا جن کو پی ایچ ای ڈیپارٹمنٹ کے ایکسین ہم سے رابطہ کرنے کی بجائے سابق وزیر اعلی و چند دیگر سے مل کر کرپشن کی نظر کرنا چاہتے ہیں جن کی 1 کروڑ کو یکدم 70 لاکھ ظاہر کیا جارہا ہے باقی 30 لاکھ  رقم کو کرپشن کی نظر کیا جارہاہے اس کے علاوہ اسی 70 لاکھ کو بھی کرپشن کی نظر کیا جائے گا دو ٹینکی اور گھر گھر پانی پہنچانا تھا وہ صرف ایک دو تالاب بنانے کا پلان بنا رہے باقی رقم ہڑپ رہے ہیں ۔

چئیرمین نیب پاکستان، انٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ، بلوچستان ہائی کورٹ، سپریم کورٹ  و دیگر انکا نوٹس لیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں اور یہاں پر ہونے والی تنازعہ کو فوری طور پر حل کرنے میں کردار ادا کریں ۔ یہاں جو بھی خون ریزی ہوا اس کا ذمہ دار ایکسین اور انکے ساتھی اور انتظامیہ  ہونگے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.