گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد کی ملاقات
کوئٹہ : گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد کی ملاقات ملاقات کے دوران یونیورسٹی کی کارکردگی، تعليمی و مالی امور اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی زیر بحث آئے.
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ ہماری ذاتی دلچسپی اور شعوری کاوشوں سے صوبہ کے اعلیٰ تعلیمی ادارے مزید مستحکم ہوتے جا رہے ہیں. ہمیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا کرنے اور دانشمندانہ پالیسیوں کی تشکيل دینے میں اہل دانش و بینش مدد و رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں. ضروری ہے کہ تمام متعلقہ ذمہ داران یونیورسٹی آف تربت کی مزید کامیابی اور بہتری کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں.
مشکل حالات اور محدود وسائل میں تربت یونیورسٹی کو قلیل مدت میں ایک اہم مقام تک پہنچانے کا کریڈٹ یقیناً وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد اور انکی پوری ٹیم کو جاتا ہے . مسقبل کے نئی ترجیحات اور نئے اہداف کے حصول میں ہائیر ایجوکیشن آولین حیثیت رکھتی ہے. گورنر بلوچستان