کوئٹہ: ویب رپورٹر
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سائلین کی جانب سے اپنے مسائل کے حل کے لئے دی جانیوالی 300 درخواستوں پر عملدرآمد کر تے ہوئے 3 یوم کے اندر 100 سے زائد درخواستوں پر شہریوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کر کے درخواستیں انہیں واپس کر دی ہے.
درخواستوں میں شہریوں کی جانب سے مختلف محکموں میں نوکریوں کے حوالے سے مسائل ، مالی امداد اور ملازمت کے حصول کے حوالے سے داد رسی کی درخواست کی گئی تھی
یاد رہے کہ جمعہ کے روز پہلی بار صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد چند روز کے بعد کھلی کچہری منعقد کر کے شہریوں سے ان کے کاموں کے حوالے سے درخواستیں طلب کی تھی اس دوران کھلی کچہری میں تقریباً ڈھائی سے تین سو شہریوں نے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنی درخواستین وزیراعلیٰ کو دی تھی جس پر وزیراعلیٰ کی جانب سے تین روز کے اندر اندر درخواستوں پر کام کیا گیا اور 100 سے زائد سائلین کی جانب سے آنیوالی درخواستوں پر فوری طور پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر انہیں واپس کی گئی
درخواستوں میں نوکری کا حصول، مالی امداد کی اپیل اور سروس کے دوران مسائل کے حوالے سے آگاہی دی گئی تھی
وزیراعلیٰ بلوچستا ن میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے درخواستوں پر عمل کر کے سائلین کی داد رسی کی گئی ہے جس کو عوامی حلقوں نے مثبت انداز میں محسوس کیا ہے کیونکہ بہت عرصے کے بعد شہریوں کو وزیراعلیٰ ہاؤس تک آنے اپنی داد رسی بیان کرنے کی اجازت ملی تھی شہریوں کا کہنا ہے کہ اس عمل کو آئندہ بھی جاری رہنا چا ہئے۔